پاکستانی حکام کی جانب سے کبھی کوئی وارنٹ موصول نہیں ہوئے، حسین حقانی

پاکستانی حکام کی جانب سے کبھی کوئی وارنٹ موصول نہیں ہوئے، حسین حقانی

واشنگٹن (آ ن لائن) امریکہ کیلئے پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ انہیں گزشتہ 7 سال میں پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی وارنٹ موصول نہیں ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا اس کے پیچھے پاکستانی میڈیا کو بیوقوف بنانے کا مقصد ہوسکتا ہے، مجھ سے استعفیٰ لینے کے 7 سال بعد میرے خلاف نئے الزامات واضح طور پر خود ساختہ ہیں۔مجھے شک ہے کہ میری حوالتی سے متعلق پاکستانی حکومت میرے خلاف کارروائیاں کرے گی جو یقیناً ناکام ہوں گی۔واضح رہے مقامی اخبار میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے انٹرپول کے ذریعے سابق سفیر حسین حقانی کی حوالگی میں ناکامی کے بعد دفتر خارجہ کے ذریعے امریکا سے تحویلِ مجرمان کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔وزارت داخلہ نے مجرموں کی حوالگی سے متعلق 355 صفحات پر مشتمل دستاویز دفتر خارجہ کو ارسال کی ہے جسے حسین حقانی کی حوالگی کے لیے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو روانہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں دفتر خارجہ میں اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں اس کیس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

حسین حقانی

مزید : صفحہ اول