نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔ نواز شریف کی سزا اور بریت کیخلاف دونوں فریقین کی اپیلیں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکیں۔العزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم ہو گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی بنچ آج سے سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔العزیزیہ ریفرنس نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی، درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہی ہو گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق آج دن بارہ بجے سماعت کریں گے۔ پہلی سماعت کے موقع پر نیب کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اپیل کا فیصلہ ہونے تک نواز شریف نے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی ہے۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول