چاند نظر نہیںآیا،یکم جمادی الاول 8 جنوری کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن

چاند نظر نہیںآیا،یکم جمادی الاول 8 جنوری کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن

کراچی (سٹاف رپورٹر) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاولیٰ کا چاند نظرنہیں آیااور یکم جمادی الاولیٰ 1440 ؁ھ منگل08جنوری کو ہوگی ۔دریں اثنااتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، کراچی میں مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مولانا حافظ محمد سلفی ،قاری محمد اقبال ،مولانا صابر نورانی، نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے محکمۂ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ عبدالرشید اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ بعض علاقوں میں مطلع ابر آلودتھا اور بعض میں صاف ،پاکستان کے کسی بھی مقام سے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی خبر یا شہادت موصول نہیں ہوئی ، محکمۂ موسمیات نے بھی اپنے مراکز سے عدمِ رویت کی رپورٹ دی،جامعۃ الرشید کے شعبۂ فلکیات کے مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم جمادی الاولیٰ1440 ؁ھ منگل08جنوری 2019 ؁ء کو ہوگی ۔

مزید : صفحہ اول