اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دینگے،فیصل واوڈا
کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دیں گے،ڈیم، اسکول اسپتال بن جائیں گے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتیں کہ ڈیم بنیں، دونوں پارٹیوں نے ڈیم روکنے کیلئے سازش کی،احتساب کیا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے این آر او کرلیں یہ آپ کے بھائی بن جائیں گے۔ این این آئی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا 20سال سے یہی کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہیں، دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی رہی ہیں۔ مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں پیپر رولز کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ٹھیکے سے متعلق اخبار میں اشتہار آنے کے بعد قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ڈیم بنے گا ٹھیکہ منسوخ نہیں ہوگا۔ داسو ڈیم بھی بننے جارہا ہے، وزیراعظم عمران افتتاح کریں گے۔
فیصل واوڈا