احتساب پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،چوہدری سرور

احتساب پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،چوہدری سرور

ہور( آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خاتمے اور احتساب پر کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘اگر کوئی حکومتی رکن کر پشن کر تا ہے تو ہم کہتے ہیں پہلے انکو بعد میں کسی اور پکڑا جائے ‘اپوزیشن کو کسی انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہے کیونکہ تحر یک انصاف کی حکومت نے کسی ایک اپوزیشن رکن کے خلاف بھی مقدمہ نہیں بنایا سب مقدمات ماضی کے ہیں ‘کر پشن ملک کیلئے کینسربن چکی ہے ملک میں پہلی مر تبہ شفاف احتساب شروع ہونے سے کچھ لوگ شور مچا رہے ہیں مگر آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب جاری رہیگا ‘پورے ملک میں پینے کے صاف پانی فراہمی کے ساتھ ساتھ جیلوں میں قیدیوں کو بھی پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے ‘آئندہ پانچ سالوں کے دوران پورے ملک کو صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین تر جیح ہے ۔ وہ اتوار کو گلوسکو میں سرور فاؤنڈیشن اینڈ یوکےئر فاؤنڈیشن کی فنڈز ریزنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سرورفاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت پنجاب سمیت پورے ملک کی جیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر یشن پلانٹس لگا رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ جیلوں میں قیدی خواتین کیلئے ہنرگاہ قائم کی جا رہی ہیں جن میں قیدی خواتین کو سلائی مشینیں دی جا رہی ہے تاکہ ان کو جیلوں کے اندر ہنر فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حکومتیں پینے کے صاف پانی کیلئے مختلف منصوبے بنا تی رہی ہیں مگر آج تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں مل سکا مگر اب پنجاب میں ’’آب پاک اتھارٹی ‘‘بنا ئی جا رہی ہے جسکے تحت آئندہ پانچ سالوں کے دوران عوام کو پینے کا صاف پانی ہر صورت فراہم کیا جائیگا ۔

چوہدری سرور

مزید : صفحہ اول