بھارت ، کانگریس کی مرکزی وزیرسمرتی ایرانی پر تنقید

بھارت ، کانگریس کی مرکزی وزیرسمرتی ایرانی پر تنقید

لکھنو(آئی این پی ) کانگریس نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر وار کرتے ہوئے ان سے پوچھا ہے کہ پہلے وہ اپنا مذہب بتائیں اس کے بعد وہ دوسروں کی ذات برادری سے متعلق سوال کریں ۔ اتوار کو کانگریس کے ترجمان سریندر راجپوت نے اسمرتی ایرانی سے سوال کرلیا جو خود تو ہندو گھرانے میں پیدا ہوئی ہیں لیکن ان کے شوہر ہندو نہیں بلکہ پارسی ہیں۔واضح ہو کہ امیٹھی دورے کے موقع پر اسمرتی ایرانی نے راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنے آپ کو برہمن ثابت کررہے ہیں۔ ان کا اشارہ راہول گاندھی کے دادا فیروز گاندھی کی طرف تھا جو برہمن تو کیا ہندو بھی نہیں تھے۔ وہ پارسی مذہب سے تعلق رکھتے تھے

مزید : علاقائی