جاپانی حکومت کا سائبر سکیورٹی مضبوط بنانے کا منصوبہ

جاپانی حکومت کا سائبر سکیورٹی مضبوط بنانے کا منصوبہ

ٹوکیو(اے پی پی)حکومت جاپان اہم مقامی بنیادی ڈھانچے کو سائبر حملوں کے خلاف مضبوط بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔حکومت رواں ماہ تحفظ کے اقدامات پر بات چیت کے لیے انفرا سٹرکچر کے منتظمین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرے گی۔ ان میں بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کے اداروں کے ساتھ، ریلوے اور ہوائی اڈوں کی منتظم کمپنیوں کے عہدیدار شامل ہوں گے۔حکومت نے مواصلاتی آلات کی خریداری کے وقت اطلاعات کی چوری اور دیگر سکیورٹی خطرات کو مد نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ ایسے آلات میں سائبر حملوں سے متعلقہ مشکوک پروگرام شامل ہو سکتے ہیں۔اس فیصلے کا مطلب ہے کہ حکومت، عملاً چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز اور بعض دیگر کمپنیوں کی مصنوعات کی خریداری نہیں کرے گی۔

مزید : علاقائی