برلن کے چڑیا گھر میں جانوروں کا کرسمس

برلن کے چڑیا گھر میں جانوروں کا کرسمس

برلن (اے پی پی)جرمن دارالحکومت برلن کے چڑیا گھر میں جانوروں کو کرسمس کے بعد خصوصی دعوت دی جا رہی ہے۔ جانوروں کے لیے کرسمس کے درختوں کو گوشت اور سبزیوں سے سجایا گیا ہے۔برلن کے چڑیا گھر کو کرسمس کے ان درختوں سے سجایا گیا ہے، جن کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔برلن کا ’ٹیئر پارک‘ شہر کے دو چڑیا گھروں میں سے ایک ہے، یہاں پر کرسمس کے درختوں کو جانور کو دینے کا رواج ہے۔ہاتھی درخت کھاتے ہیں، بندروں کے لیے درختوں پر سبزیاں لگائی جاتی ہیں جبکہ شیروں کے لیے ان درختوں کو گوشت سے سجایا جاتا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں جانوروں کو پرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : علاقائی