مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجی نے2ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجی نے2ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

سری نگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی،سپاہی نے تعیناتی اور ترقی کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد ساتھیوں کو زخمی کرکے خودکشی کی ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات پیرا ملٹری فورس کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں رنجیت تیواری اور جعفر الدین قریشی کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر ملٹری بیس 92 کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران مکیش بابو نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یاد رہے گزشتہ برس کے آخری ہفتے میں بھارتی فوج کے ایک حوالدار نے معمولی تلخ کلامی پر دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا تھا جب کہ اسی ماہ ایک سپاہی نے اپنے ساتھی کو آن ڈیوٹی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباو کے دباو خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے صرف جنوری 2017 سے تاحال 418 اہلکار خودکشی اور آپس کی جھڑپ میں ہلاک ہوئے۔

بھارتی فوجی ، خودکشی

سرینگر(اے این این) بھارتی فورسز کی بوکھلاہٹ،رہائشی مکان کو دھماکے سے اڑا دیا ،لوگوں کے احتجاج ،پتھراؤاور فورسز کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ،شہری ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ،ہڑتال کے باعث نظام زندگی متاثر،انٹر نیٹ اور موبائل سروس سے شہری بدستور محروم ۔تفصیلات کے مطابق قصبے میں چوتھے روزبھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زندگی بری طرح متاثر رہی۔جبکہ پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں میں انتظامیہ افواہ بازی کو روکنے اور امن وقانون کی صورت حال کو بحال رکھنے کے انٹرنیٹ سروس پر روک لگا دیا۔

مزید : صفحہ اول