سعودی عرب ، 4 شہروں میں مکانات کے کرایوں میں کمی
ریاض(اے پی پی)سعودی وزار ت ہاوسنگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 4بڑے شہروں میں مکانات کے کرایوں میں مزید کمی ہوگئی۔ وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کی آخری چوتھائی کے دوران مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال کی دوسری چوتھائی کے مقابلے میں کرایوں میں7فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح دوسرے نمبر پرجدہ ہے جہاں گزشتہ چوتھائی کے مقابلے میں کرایوں میں 3.3فیصد کمی ہوئی ہے۔دمام تیسرے نمبر ہے جہاں2.3فیصد کمی ہوئی ہے، چوتھے نمبر پر ریاض ہے جہاں 1.6فیصد کمی ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں سب سے کم کمی ریکارڈ کی گئی