چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق رائے ونڈ ڈاکوؤں نے عدنان اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات، شاہدرہ ڈاکوؤں نے اویس اور فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات ، شفیق آباد ڈاکوؤں نے ارشد سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، اسلام پورہ ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 8لاکھ کی نقدی و زیورات، اسلام پورہ میں ہی ڈاکوؤں نے ناصر عباس اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات، بھاٹی گیٹ ڈاکوؤں نے شوکت سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، گلبرگ ڈاکوؤں نے یوسف اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات، نصیر آباد ڈاکوؤں نے شفیق احمد سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، جنوبی چھاونی ڈاکوؤں نے سلیم احمد اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات، ڈیفنس ڈاکوؤں نے شاہد سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، غازی آباد ڈاکوؤں نے بلال احمد سے 8لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، مغل پورہ ڈاکوؤں نے جاوید سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون ، اچھرہ ڈاکووں نے اشرف سے 3 لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا، نصیر آباد، گلبرگ، نیوانارکلی، شادمان سے کاریں جبکہ گجر پورہ، کاہنہ، بادامی باغ، لاری اڈہ، شاہدرہ ٹاون، لوئر مال، اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی