کوٹ لکھپت جیل ،سزائے موت کا قیدی پراسرار طور پر ہلاک
لاہور (کرائم رپو رٹر) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی پراسرار طور پر ہلاک،رات گئے طبیعت خراب ہوئی ، ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز سزائے موت کے قیدی شاہد کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوٹ لکھپت تھانے کی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے متوفی کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔