سپورٹس مین ڈولفن اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، تعریفی اسناد تقسیم

سپورٹس مین ڈولفن اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، تعریفی اسناد تقسیم

لا ہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں سپورٹس مین ڈولفن اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز لاہور وقاص نذیر کی ہدایت پر سپورٹس مین اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ڈولفن اہلکاروں نے انٹر ریجن مقابلوں باکسنگ، تیکوانڈو، مارشل آرٹس و دیگر کھیلوں میں میڈلز حاصل کیے تھے اس موقع پر ایس پی ڈولفن نے سپورٹس مین اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن اہلکار فیلڈ میں ناصرف سٹریٹ کریمینلز و دیگر جرائم کے خلاف نبرد آزما ہیں بلکہ سپورٹس میں بھی کارہائے نمایاں سر انجام دے رہے ہیں اور ملک و قوم بالخصوص لاہور پولیس کا نام روشن کر رہے ہیں انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف کیٹیگریز جن میں باکسنگ، تیکوانڈو، مارشل آرٹس، ہاکی، میٹ ریسلنگ،فٹ بال، گالف اور بیڈ منٹن میں گولڈ ، سلوراور برونز میڈل حاصل کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات کی ۔ ایس پی ڈولفن نے کہا کہ پولیس آفیسر میں سپورٹس مین سپرٹ کا ہونا ضروری ہے کسی بھی سپورٹس ایونٹ میں مہارت حاصل کرنے کے لیے زندگی بھر کی محنت درکار ہوتی ہے ،پاکستان اس حوالہ سے نہایت ذرخیز ملک ہے ۔

جس میں بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کو پیدا کیا جن میں سکواش، ہاکی، کرکٹ و دیگر کھیل شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد فورس کی روزمرہ کی ذہنی صلاحیتوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد فورس کو ذہنی و جسمانی طور پر ناصرف ہشاش بشاش رکھتاہے بلکہ معاشرہ میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے کیونکہ صحت مند جسم و دماغ کے لیے گیمز بہت ضروری ہیں ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا کھلاڑیوں کی ہر سطح پرپذیرائی ، حوصلہ افزائی و رہنمائی کی جائے گی ایس پی ڈولفن نے کہا کہ جلد ہی ڈولفن سکواڈ وپولیس ریسپانس یونٹ کے لیے سپورٹس ویک کا آغاز کیا جائے گاجس کے دوران ڈولفن اہلکاروں کے مابین سپورٹس کے صحت مند انہ مقابلے کروائے جائیں گے۔

مزید : علاقائی