فیروزوالہ، لاہورنارووال سیکشن پر تخریب کاری کی کوشش ناکام

فیروزوالہ، لاہورنارووال سیکشن پر تخریب کاری کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان ) لاہو ر نارووال سیکشن پرتخریب کاری کی کوشش ناکام۔نامعلوم افراد نے ریلوے لائن کے ٹی بولٹ اورفٹنس بولٹ چرالئے جس سے ریلوے لائن متاثرہوئی تاہم سنگین سانحہ سے بال بال بچ گئی۔بتایاگیاہے کہ ریلوے حکام کی ٹرالی میکرٹیم لاہور نارووال لائن پرگشت کررہی تھی جنہوں نے ریلوے سٹیشن سری رام پورہ کے قریب میکھووالی کے قریب مختلف جگہوں ریلوے ٹریک سے بھاری مقدار میں ٹی بولٹس اورفٹنس بولٹس غائب پائے ۔ریلوے ٹیم نے ایک مشکوک نوجوان صفدرکوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -