منڈی فیض آباد،ٹریفک حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے

منڈی فیض آباد،ٹریفک حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منڈی فیض آباد (نامہ نگار )لاہور جڑانوالہ روڈ ٹریفک کے دو حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز منیانوالہ میں ایک اسی سالہ معمر شخص محمد حسین قبرستان سے واپس گھر جارہا تھا کہ لاہور جڑانوالہ روڈ کو عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار نے اس کو کچل دیا جس نے موقع پر دم توڑ دیا اور دوسرے حادثے میں فیض پور کالونی کا چودہ سالہ عبدالرحمن سائیکل پر منڈی فیض آباد سے اپنے گھر جارہا تھا کہ مقامی رائس ملز کے قریب سائیکل سے نیچے گر پڑا جسے پیچھے سے آنے والی ٹریکڑ ٹرالی نے روند ڈالا جس کو ہسپتا ل لے جایا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔
مقامی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -