حماد اظہر کے بطور ترجمان معیشت تقرر کا فیصلہ
اسلام آبا (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے فرخ سلیم کے بطور ترجمان کسی اجلاس میں شرکت کی تردید کر دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت اپنے بوجھ سے گرے گی، ہمیں گرانے کی ضرورت نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کو بطور ترجمان معیشت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فرخ سلیم کی بطور ترجمان تقرری کا فیصلہ کر لیا تھا تاہم وزیراعظم ہاؤس نے بعد میں تقرری پر پابندی لگا دی۔فواد چودھری نے واضح کیا کہ پکڑ دھکڑ کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، چور پکڑے جائیں گے تو حالات بہتر ہوں گے۔ سندھ حکومت کا احترام کرتے ہیں مگر چونکہ مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی لسٹ میں شامل ہے، اس لئے انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔