شیر گڑھ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

شیر گڑھ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

شیرگڑھ (نامہ نگار)پولیس تھانہ لوند خوڑ کے حدود جیوڑ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا مقتول وزیرکے بیٹے کے مطابق ان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں لوند خوڑپولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لوندخوڑکے حدود جیوڑ نعمت آباد پرخو میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے وزیر ولد امیر غلام شدید زخمی ہوگیاجس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں زندگی کی بازی ہار گیا لوند خوڑپولیس نے مقتول کے بیٹے حیات محمد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید : علاقائی