بلاچستان میں2بم دھماکے ،سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی

بلاچستان میں2بم دھماکے ،سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی

پشین،پنجگور (آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس افسر طاہر محمود نے پشین میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے میں لیویز کے نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین کو نشانہ بنایا تھا جب وہ آفس میں داخل ہورہے تھے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ واقعے میں نائب تحصیلدار،2 لیویز اہلکار اور 7شہری زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔بعد ازاں نائب تحصیلدار اور لیویز اہلکاروں کو کوئٹہ میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت لیویز کے نائب تحصیلدار عبدالمالک، لیویز اہلکاروں صلاح الدین اور نثار احمد اور دیگر زخمیوں کی شناخت عبداللہ، محمود، اسحق، حبیب اللہ، محمد اکمل، دلبر اور خان محمد کے ناموں سے کی ہے۔بعد ازاں صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پنجگور بازار میں ریموٹ کنٹرول بم سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فروسز کی گاڑی تباہ ہوگئی۔واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بم دھماکے

مزید : صفحہ اول