ہواوے نے سعودی عرب میں اپنا پہلا سٹور قائم کردیا

ہواوے نے سعودی عرب میں اپنا پہلا سٹور قائم کردیا

ریاض(آئی این پی/شِنہوا)چینی کمپنی ہواوے نے سعودی عرب میں اپنے پہلے پرچم بردار سٹور کا افتتاح کر دیا ہے۔یہ سٹور مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں سب سے بڑا سٹور ہے۔ریاض میں سٹور کی افتتاحی تقریب میں نائب گورنر برائے سرمایہ کاری و ترقی سلطان مفتی نے ہواوے کی ان کوششوں کی تعریف کی جو وہ ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہواوے اپنے تربیتی منصوبوں کے ذریعے سعودی عرب کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔جس کے تحت2020تک سعودی عرب کے10ہزار مردوں اور عورتوں کو تربیت فراہم کی جائیگی۔ہواوے نے 2016میں سعودی عرب میں کام شروع کیا تھا۔افتتاحی تقریب میں ہواوے کے نائب صدر بل یو اور دیگر سعودی حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید : علاقائی