ایران اور روس بحیرہ کیسپیئن میں جنگی مشقیں کریں گے

ایران اور روس بحیرہ کیسپیئن میں جنگی مشقیں کریں گے

تہران (آئی این پی ) ایران اور روس نے بحیرہ کیسپیئن میں جنگی مشقوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی،ان مشقوں میں سمندر میں پھنسے افراد کو بچانے اور انسدادِ قزاقی جیسے امور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حسین خان زادی نے ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اتوار چھ جنوری کو ان مشقوں کی تفصیلات بتائیں۔ ریئر ایڈمرل خان زادی نے کہا کہ ان مشقوں سے حاصل ہونے والے نتائج کا اطلاق دیگر سمندری علاقوں پر بھی کیا جائے گا۔ ایران اور روس بحیرہ کیسپیئن میں سن 2015 اور سن 2017 میں بھی جنگی مشقیں کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے مابین انتہائی قریبی تعلقات پائے جاتے ہیں۔

مزید : علاقائی