فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 3افراد زخمی ،ملزمان فرار

فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 3افراد زخمی ،ملزمان فرار

لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ لوئر مال کے علاقے بلال گنج میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان اور40سالہ راہگیر رضوان شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ فیکٹری ایریا کے علاقے فردوس پارک میں 18سالہ بلال نامی نوجوان گھر کے باہر کھڑا تھا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس کے اوپر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بلال شدید زخمی ہو گیا ، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ گئے تمام شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : علاقائی