کماہاں، ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی،ہسپتال منتقل

کماہاں، ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی،ہسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور پولیس کے تمام تر دعوؤں کے باوجود پتنگ بازی پر قابو نہ پایا جاسکا، ڈیفنس کے علاقہ کماہاں روڈ کے علاقے میں کٹی پتنگ ڈور پھرنے کے نتیجے میں چالیس سالہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ کماہاں روڈ ڈیفنس موٹر سائیکل سوار نورمحمد کٹی پتنگ کی ڈور منہ پر پھرنے کے باعث زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق نور محمد ناک پر ڈور پھرنے کے باعث زخمی ہوا، ایس پی کینٹ نے ڈی ایس پی ڈیفنس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید : علاقائی