15 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری گرفتار

15 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری گرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر) ایس ایچ اوتھانہ فیکٹری ایرا سید امتیاز شاہ نے 15 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ایک خطرناک اشتہاری کو گرفتار کر لیاہے۔ ایس پی کینٹ آپریشن ملک آصف امین کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید 15 سے زائد سنگین مقدمات میں ڈیڑھ سال سے اشتہاری تھا اور ملزم ساہ لوح افراد سے کروڑوں کے فرارڈ کرچکا ہے۔ ملزم تھانہ فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، کوٹ لکھپت اور دیگر تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا سید امتیاز شاہ اور ان کی ٹیم میں شامل اے ایس آئی شیر عالم اور دیگر اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی