حکومت مدت پوری کریگی ،اگلی باز بھی عمران خان وزیراعظم منتخب ہونگے ،پرویز خٹک

حکومت مدت پوری کریگی ،اگلی باز بھی عمران خان وزیراعظم منتخب ہونگے ،پرویز خٹک

نوشہرہ (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، حکومت اپنی مدت پوری کریگی ،عمران خان اگلی بار بھی وزیراعظم منتخب ہونگے ، پاکستان کو پہلی بار عمران خان کی صورت میں ایماندار لیڈر ملا ہے جو ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ووزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت نہ صرف اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ عمران خان اگلی بار بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے عوام کو دھوکے میں رکھا، پاکستان کو پہلی بار عمران خان کی صورت میں ایماندار لیڈر ملا ہے جو ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نیب قوانین میں سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں ترامیم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ وزیرقانون نے ترامیم کے لیے سفارشات ترتیب دے دی ہیں، جس پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔

پرویز خٹک

مزید : صفحہ اول