گڑھی شاہو میں نامعلوم شخص ، سندر سے خاتون کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

گڑھی شاہو میں نامعلوم شخص ، سندر سے خاتون کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپو رٹر) سندر کے علاقہ میں گھر سے خاتون کی درخت کے ساتھ لٹکتی اورگڑھی شاہو کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ۔بتایا گیاہے کہ سندر کے علاقہ میں واقع ایک گھر سے خاتون کی درخت کے ساتھ لٹکتی لاش برآمدہوئی ہے ۔پولیس نے متوفیہ کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع ، اہل خا نہ اور محلہ داروں کا کہنا ہے متوفیہ ذہنی مریضہ تھی تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ گڑھی شاہو کے علاقے گڑھی شاہو بازار میں فٹ پاتھ پر 35 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی ، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر اس کی موت کے اصل حقائق سامنے آجائیں گے تاہم ابھی تک شناخت نہ ہوسکی ہے۔

مزید : علاقائی