بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور( نیوز رپورٹر) ملک میں پانچویں روز بھی بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ، حکومت کی جانب سے ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں وقت کے ساتھ اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ لیسکو کے دو سو سے زائد فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جبکہ لیسکو کی اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ اکیس سو ہے مگر سپلائی سترہ سو میگا واٹ ہے اور اس طرح سے چار سو کا شارٹ فال ہے سو فیڈرز کو غیر اعلانیہ طور پر بند کرکے لوڈ مینجمنٹ ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے مسلسل لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تسلی بخش اقدام سامنے نہیں آسکا۔ بارش کے باعث ٹرانسفامرز میں خرابی پیدا ہوگئی اور بارش کی وجہ سے لائنوں میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں ہر ایک گھنٹہ کے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے موسم سرما میں صارفین کی طرف سے بجلی کا استعمال کم کیا جاتا ہے اس لئے چار سو شارٹ فال کی کمی کو دور کرنے کے لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے نیشنل پاور کی طرف سے تین سو میگا واٹ بجلی لیسکو کو فراہم کی گئی ہے لیسکو کی جانب سے اس وقت 205 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس میں سو ایسے فیڈر ز ہیں جن کو غیر اعلانیہ طور پر بند کیا جارہا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر آپریشنز لطیف مغل نے کہا کہ صارفین کو ہر ممکن سہولت دینا ہماری اولین ترجیح ہے ہم صورتحال سے آگاہ ہیں اور ہم کوٹہ کے مطابق ہی لوڈشیڈنگ کررہے ہیں قدرتی آفات کی وجہ سے بھی بجلی کی سپلائی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ہم شہریوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور اقدامات کررہے ہیں ذرائع کے مطابق چار سو میگا واٹ کا شارٹ فال ہے اور سسٹم کو بچانے کے لئے لیسکو بجلی کی لوڈشیڈنگ کررہی ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے ۔

مزید : علاقائی