باجوڑ سکاؤٹس کے زیر اہتمام پاک افغان سرحدپرفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

باجوڑ سکاؤٹس کے زیر اہتمام پاک افغان سرحدپرفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ سکاؤٹس کے زیر اہتمام پاک افغان سرحدپرواقع تحصیل نواگئی علاقہ کمانگرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔1420 مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئی ۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر کے خصوصی ہدایت پر باجوڑ سکاؤٹس 174وینگ نے ضلع باجوڑ تحصیل نواگئی کے علاقہ کمانگرہ بی ایچ یو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ فری میڈیکل میں1420مریضوں جن میں530خواتین ،220مرد اور670 بچے شامل ہیں کا مفت معائنہ کیاگیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئی ۔ فری میڈیکل کیمپ میں سرجیکل سپیشلسٹ ، میڈیکل سپیشلسٹ ، چلڈرن سپیشلسٹ ، گائنا کالوجسٹ سمیت مختلف ماہرین ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ، ویکسینیشن سمیت ایکسرے کے سہولیات بھی فراہم کی گئی ۔کیمپ کے دوران130 کو ویکسین بھی کروائے گئے ۔ جبکہ مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی مفت کروائے گئے جن میں ہیپٹائٹس بی اور سی کے440، ملیریا کے140،بی ایس آر کے50 ٹیسٹ کروائے گئے ۔ فری میڈیکل کیمپ کے دوران مفت ایکسرے بھی کئے گئے ۔فری میڈیکل کیمپ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیمپ کے انچار ج نے بتایا کہ باجوڑ سکاؤٹس ضلع باجوڑ کے پسماندہ علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحما ن قادر کے خصوصی ہدایات کے روشنی میں ضلع کے دیگر پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔

مزید : علاقائی