حکومت ناموس رسالت ؐ کی حفاظت کیلئے دیوار بن کر کھڑی ہے،زلفی بخاری

حکومت ناموس رسالت ؐ کی حفاظت کیلئے دیوار بن کر کھڑی ہے،زلفی بخاری

اسلام آباد (آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کے عقیدے کے بغیر کوئی مسلمان نہیں،ہمارے وزیراعظم عاشق رسول ہیں اورختم نبوت ؐپرہم سب کا پختہ ایمان ہے،حکومت ناموس رسالت ؐ کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے جسے کوئی نہیں توڑ سکے گا۔ ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں بین الاقوامی ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ؐکی جس طرح آپ نے آواز اٹھائی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے یہاں پر بلا کر عزت بخشی گئی، ختم نبوتؐ کے عقیدے کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا ۔

مزید : صفحہ آخر