چیئرمین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک زیر غور نہیں، نثار کھوڑو
لاڑکانہ(این این آئی) چیئرمین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد تحریک لانا زیر غور نہیں۔ آصف زرداری کی کل بینکنگ کورٹ میں پیشی عبوری ضمانت کو پکا کرنے کیلئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے لاڑکانہ پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ادارے آزاد ہونے کا صرف تاثر دیا جا رہا ہے، بدقسمتی سے اداروں کو احکامات پر چلانے کی کوشش ہورہی ہے، 1990ء کی دھاندلی آئی جی آئی کا اصغر خان کیس کو بند کرکے ان کے روح سے نہ انصافی کی گئی ہے کیس کو گواہی نہ ہونے کا جواز دے کر بند کیا گیا ہے۔ یہ دوغلی حکمت عملی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ شہزاد اکبر کی اداروں سے ملاقاتوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کارروائیاں صرف اپوزیشن کیخلاف ہو رہی ہیں عدالت سے قبل جے آئی کی روپورٹ لیک کرنا غیر آئینی عمل تھا جبکہ عدالتی احکامات کے بنا ہی 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے، آصف زرداری کا پاسپورٹ پہلے ہی جمع ہے پھربھی ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی افواج پاکستان کو تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ جوڑنے کے بیان دے کر ادارے کو سیاست میں گھسیٹا ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہے کے ایسا نہ کہیں کے جو حکومت ناکام ہوئی تو کوئی اور آجائے گا جو حکومتیں ناکام ہوگی تو اگلے انتخابات میں عوام ان کو جواب دے دینگے ملک میں صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتیں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے ہوسکتی ہیں۔
نثارو کھوڑو