سلنڈر سے آتشزدگی ، 3خواتین جھلس گئیں، ٹریفک حادثات میں 4افرادزخمی

سلنڈر سے آتشزدگی ، 3خواتین جھلس گئیں، ٹریفک حادثات میں 4افرادزخمی

لاہور( کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو کے علاقہ میں گھر کے کچن میں گیس سلنڈر سے آتشزدگی کے نتیجے میں 3 خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں ،ٹریفک حادثات میں4 افراد زخمیہوگئیجنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ساجد علی کے گھر گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ میں گیس سلنڈر سے آتشزدگی کے نتیجے میں 3 خواتین تنویر بی بی،سونیا بی بی،شائستہ بی بی بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں ،زخمی خواتین میں ساجد علی کی والدہ،زوجہ اور بھاوج شامل ہیں۔مال روڈ ریگل چوک کے علاقہ میں دو موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکراگئے ۔حادثے کے نتیجہ میں3 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کوفوری طبی امداد کیلئے ایدھی ایمبولینس کے 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ ہربنس پورہ قائداعظم انٹرچینج کے قریب تیز رفتار گاڑی کے ٹکرسے 50 سالہ مطلوب کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی