موٹر وے پولیس نے گمشدہ بچی کو والدین سے ملا دیا

موٹر وے پولیس نے گمشدہ بچی کو والدین سے ملا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپو رٹر) موٹر وے پولیس نے گمشدہ بچی کو والدین سے ملا دیا، ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مظفر گڑھ سیلاہورآنے والی فیملی کی 3 سالہ بچی حادیہ پٹرول پمپ پر رہ گئی تھی، حادیہ دوران فیولنگ چپکے سے گاڑی سے اتر گئی، والدین بے خبر رہے، موٹر وے پولیس نے بچی کے والدین کو تلاش کر لیا ہے، بچی کے والد نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -