عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، بشارت راجہ

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، بشارت راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( این این آئی ))صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور پنجاب بشارت راجہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کے معیار کو مزید بہتر اور عوام کو تھانوں میں انصاف کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، پولیس افسران اور اہلکار اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لے کر آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے میں مدد مل سکے ۔ پولیس آرڈی ننس2002ء کا ازسرنو جائزہ لے کر اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ترمیم کی جا رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے اتوار کو سی پی او آفس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیدعلی اکبر، سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف سمیت راولپنڈی ڈویژن کے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہاافسران اپنے علاقوں میں دورے کریں اور کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوام کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں،ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر طریقے سے جاری کی ضرورت پر زور دیا، سی پی او راولپنڈی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -