بلوچستان میں شدید سردی کی لہر ،بالائی علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی منجمد ،بارش کا امکان نہیں ،محکمہ موسمیات

بلوچستان میں شدید سردی کی لہر ،بالائی علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی ...

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ بلوچستان میں موسم مزید سرد ہوگیا ٗ کوئٹہ کا پارہ منفی 5 اور قلات میں منفی 7 ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدید لہر اتوار کو بھی جاری رہی اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید سردی کا راج رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جہاں کا درجہ حرارت منفی 5 تک گر گیا ہے ٗاس کے علاوہ قلات میں منفی 7 اور دالبندین میں منفی ایک ڈگری تک گر گیا ہے جب کہ خضدار میں منفی 2 اور ڑوب میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں طوفانی برفباری سے نظام زندگی منجمد ہوگیا ہے۔ گلگت میں دس سال بعد برفباری نے پڑی جبکہ مالم جبہ میں اب تک دوفٹ چارانچ ،کالام اورمری میں آٹھ اعشاریہ پانچ انچ اور اسکردومیں چھ اعشاریہ پانچ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور پشاور ڈویژن چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں مالم جبہ53، سیدوشریف28، دیر (زیریں22، بالائی21)، بالاکوٹ18، کالام17، میرکھانی10، کاکول09، پاراچنار08، دروش06، چترال03، رسالپور، چراٹ01، کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد31، گڑھی دوپٹہ30، راولاکوٹ11، کوٹلی07، گلگت بلتستان کے علاقوں اسکردو13، بگروٹ04، ہنزہ، گلگت03، اسلام آباد (سیدپور39، نیو ائیرپورٹ27، گولڑہ26،زیروپوائنٹ، بوکرہ24)، راولپنڈی (شمس آباد19، شمس آباد08)، مری23، ناروال10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ09، سٹی06)، منگلا06، حفظ آباد05، کامرہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین03، لاہور (سٹی02، ائیرپورٹ01)، جہلم01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مالم جبہ میں2.4فٹ، کالام، مری8.5انچ، سکرود6.5انچ، گلگت،دیر1.0انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت استور، اسکردو منفی08، بگروٹ، گوپس منفی07، ہنزہ، کالام منفی06، دروش منفی04، پاراچنار، مالم جبہ، دیر منفی03، گلگت منفی02، راولاکوٹ، بونجی، مری منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم

لاہور( نیوز رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی میں اضافہ، پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے میدانی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے جبکہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ شدید سردی کی وجہ سے گیس کی عدم دستیابی عوام کے لئے وبال جان بن کر رہ گئی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جس سے سردی مزید بڑھ جائے گی جبکہ پشاور اور کوہاٹ اور مردان میں بھی چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا جبکہ بعض مقامات پر شدید دھند کا بھی امکان ہے جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔جبکہ گذشتہ روز پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس سے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، ناران، کاغان، سکردو، گلگت، مظفرآباد اور مری میں بارش اور برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج پشاور، کوہاٹ، مردان، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پر باد ل برسیں گے۔ استور، سکردو میں درجہ حرارت منفی آٹھ، بگروٹ میں منفی سات، ہنزہ، گلگت منفی چھ ، مالم جبہ منفی تین، گلگت منفی دو اور مری میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔آج اسلام آباد میں نو، لاہور پانچ، فیصل آباد 9، ملتان 8، پشاور7، کوئٹہ دو اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موسم

مزید : صفحہ آخر