مولانا طارق جمیل سے خیبر پختونخوا کی خاتو ن رکن قومی اسمبلی کی ملاقات ،خیریت دریافت کی

مولانا طارق جمیل سے خیبر پختونخوا کی خاتو ن رکن قومی اسمبلی کی ملاقات ،خیریت ...

لاہور ( آن لائن)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی عیادت کیلئے سیاسی و مذہبی شخصیات کا تانتا بندھا ہوا ہے ،اتوار کے روز خیبر پختون خواہ کی رکن اسمبلی مومنہ باسط نے بھی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کی خیرت دریافت کی اس موقع پر انہوں نے مولانا کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ مومنہ باسط نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پربھی شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ آج مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی، وہ انسان جو علم کی روشنی اور کردار سے مالامال ہے ، اللہ انہیں صحت عطا فرمائے۔یاد رہے کہ مومنہ باسط خیبر پختون خواہ کی نوجوان رکن اسمبلی کے علاوہ وہ زکوۃٰ اور عشر کمیٹی کی چیئر پرسن بھی ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کی سربراہ بھی ہیں

مزید : صفحہ آخر