شہباز شریف این آر اوکے متلاشی ،شیخ رشید نے مناظرے کا چیلنج دیدیا

شہباز شریف این آر اوکے متلاشی ،شیخ رشید نے مناظرے کا چیلنج دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ مناظرہ کریں ثابت کروں گا کہ یہ لوگ این آر او کے متلاشی ہیں، شریف خاندان کی اولادیں دنیا کے مہنگے ترین علاقوں میں رہتی ہیں ، یہ چوری بھی کریں اور اپوزیشن لیڈر بھی بنیں ان کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا سپیکر کافیصلہ ہے اس معاملے میں میں ؂ کچھ نہیں کہتا ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ریمانڈ کے وقت چیئرمین پی اے سی بنانا درست نہیں ،نیا پاکستان یہ ہے کہ قلندر باہر پھریں، قانون کے تحت چورجیلوں کے اندر جائیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کاحقیقی دوست ہوں،دوست وہ ہے جو صحیح مشورہ دے، سگار کی طرح این آر او کی بھی پانچ قسمیں ہیں۔اپوزیشن نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا ہے، یہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

شیخ رشید کا چیلنج

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانچ سال سے یو اے ای سے کوئی سرکاری دورے پر نہیںآیا‘ مختلف شہزادے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے‘ 2019ء میں پاکستان معاشی بحران سے نکل جائے گا۔ اتوار کو یو اے ای ولی عہد کے اسلام آباد پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے پانچ سال سے کوئی سرکاری دورے پر نہیں آیا مختلف شہزادے یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے جن میں ریلوے بھی شامل ہے۔ شیخ زید بن سلطان جو اصل بانی ہیں یو اے ای کے انہوں نے 1970 میں کراچی سے رحیم یار خان تک ٹرین پر سفر کیا تھا۔ یہ ایک بہت بڑا تاریخی واقعہ ہے۔ یہ ان کی پاکستان سے محبت تھی شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح صدر ٹرمپ نے مثبت اشارہ دیا ہے ہوسکتا ہے عمران خان امریکہ کا دورہ کریں۔ پاکستان 2019 میں معاشی بحران سے نکل جائے گا۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے امکانات ہیں۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر