پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،47گرفتار،مقدمات درج

پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،47گرفتار،مقدمات درج

لاہو(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے لاہور پولیس تمام دن سرگرم عمل رہی۔لاہور پولیس کے 6 ڈویژن کے تحت آنے والے علاقوں میں پتنگ بازی کرنے والے47 افراد کو گرفتار کرکے پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔ کر یک ڈاؤن کے دوران سٹی ڈویژن سے20، کینٹ10، ماڈل ٹاؤن 11 ،اقبال ٹاؤن 3، سول لائنز02 جبکہ صدر ڈویژن سے ایک پتنگ باز کو گرفتار کیاگیا جبکہ گرفتار ہونے والے افراد سے بڑی تعداد میں پتنگیں، ڈور اور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر شہر میں پتنگ بازی کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر آج چھٹی کے روز لاہور پولیس کے جوانوں نے پتنگ بازی کے امکانات پر کڑی نظر رکھی۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے تمام متعلقہ ایس پیز کو اس بارے میں خصوصی ہدایات جاری کیں تھیں جن پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پیز او رایس ایچ اوز نے مختلف ٹیمز کی صورت میں مسلسل گشت کرکے پتنگ بازی کرنے والے افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

مزید : علاقائی