صنم بھٹو سیاست میں متحرک نہیں ، ضرورت پڑی توبلاول کاساتھ دینگی،قمرزمان کائرہ

صنم بھٹو سیاست میں متحرک نہیں ، ضرورت پڑی توبلاول کاساتھ دینگی،قمرزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صنم بھٹو سیاست میں متحرک نہیں ہو رہیں اگر بلاول بھٹو کو ضرورت ہوئی تو وہ ضرور ان کا ساتھ دیں گی ، ہم تو چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور عوام کے سامنے ایکسپوز ہو، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں پیپلز پارٹی نہ صرف آپ کا ساتھ دے گی بلکہ (ن) لیگ کو بھی ساتھ لائیں گے ۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ایک زرداری سب پہ بھاری کانعرہ ایسے ہی تخلیق نہیں کر لیا گیا بلکہ اس کے پیچھے آصف علی زرداری کی عملی جدوجہد ہے ۔ ہم گرفتاریوں سے پہلے خوفزدہ ہوئے اور نہ اب ہیں ۔ ہم پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوئے اور سر خرو ہوئے اور اب جو کیسز بنائے گئے ہیں اس میں اپنا موقف دیں گے۔ پاکستان صنم بھٹو کا ملک ہے ،وہ شہید ذوالفقار بھٹو کی بیٹی اور بی بی شہید کی بہن ہیں ، بھٹو سیاست میں متحرک نہیں ہو رہیں لیکن اگر بلاول بھٹو کو ضرورت ہوئی تووہ ضرور ان کا ساتھ دیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -