بابرہ شریف کی درخواست پر پراپرٹی پر قابض جیولر طلب

بابرہ شریف کی درخواست پر پراپرٹی پر قابض جیولر طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے اداکارہ بابرہ شریف کی درخواست پر پراپرٹی پر قابض جیولر کو 11جنوری کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے اداکارہ بابرہ شریف کی درخواست پر سماعت کی ، بابرہ شریف نے موقف اختیار کیا کہ کرایہ روکنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو جیولر نے پراپرٹی کو متنازعہ ہونے کا تاثر دے کر مارکیٹ ویلیو خراب کرنے کی کوشش کی ،انہوں نے مزید موقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر کرایہ تومل رہا ہے مگر کروڑوں کی پراپرٹی کو بند کر کے تباہ کیا جا رہا ہے۔عدالت نیقابض جیولر کو 11 جنوری کو طلب کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر