فواد چوہدری کی شکل نہیں زبان بدلتی رہتی ہے،سعید غنی

فواد چوہدری کی شکل نہیں زبان بدلتی رہتی ہے،سعید غنی

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی شکل نہیں زبان بدلتی رہتی ہے۔ فواد چوہدری اور فیاض چوہان میں مقابلہ اس بات پر ہے کہ کس کی زبان زیادہ لمبی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ہم بھی شیخ رشید، فواد چوہدری اور فیاض چوہان جیسی زبان استعمال کریں مگر ہم خاندانی اور جمہوری لوگ ہیں اور مہذب رویہ رکھتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خاندانی سیاست کی مخالفت کرتے رہے ہیں اس لئے کہ انہیں پتہ ہی نہیں خاندانی لوگ کیسے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے ریلو کٹے اور پھٹیچر قابو میں رکھے۔160

مزید : صفحہ آخر