11سالہ پی پی دور میں سندھ 100سال پیچھے چلا گیا،خرم شیرزمان

11سالہ پی پی دور میں سندھ 100سال پیچھے چلا گیا،خرم شیرزمان

کراچی(آئی این پی)رہنما پاکستان تحریک انصاف خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ زرداری بتائیں 11سال میں سندھ میں ہسپتال اور علاج کی سہولت کیوں نہیں، 11سالہ پی پی دور میں سندھ 100سال پیچھے چلا گیا، پی پی دور میں سندھ میں کرپشن پروان چڑھی، سندھ کے عوام کے ساتھ اب مزید ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، سندھ کے عوام کا پیسہ لوٹنے والے جلد اڈیالہ میں ہوں گے۔ اتوار کو رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری اور مراد علی شاہ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری بتائیں سندھ کیلئے پینے کا پانی کیوں نہیں۔ 11سال میں ہسپتال اور علاج کی سہولت کیوں نہیں۔ سندھ کو سکولوں میں آج تعلیم کیوں میسر نہیں۔ پی پی دور میں سندھ میں کرپشن پروان چڑھی ۔

خرم شیرزمان

مزید : صفحہ آخر