رینجرز کارروائی ، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار

رینجرز کارروائی ، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر )پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق 20دسمبر 2018 کو ماڈل کالونی میں ایک ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں 3 افراد سید احسن ، اسد اعوان اور مظہر زخمی ہوئے بعد ازاں مظہر نامی شخص دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اس واقعے کی اطلاع کے فورابعد پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انٹیلی جنس معلومات بنیاد پر ملیر کے علاقے ماڈل کالو نی میں کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 ملزمان نجم ثاقب عرف مانی ، واصف عرف سونواور محمد بلال خان عرف پراٹھا کو گرفتار کرلیا جو کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نجم ثاقب عرف مانی اور واصف عرف سونو نے انکشاف کیا کہ ان کا سید احسن جو کہ پراپرٹی کا کام کرتا ہے کے ساتھ ذاتی تنازعہ تھا جس کی وجہ سے ملزمان نے محمد بلال خان عرف پراٹھا اور اس کے ساتھی کو سید احسن کو زخمی کرنے کی ذمہ داری سونپی۔4دن کے مسلسل تعاقب کے بعد مورخہ20 دسمبر2018 کوملزم محمد بلال خان عرف پراٹھا اور اس کے ساتھی نے دفتر سے واپسی پر سید احسن کا تعاقب کیا اور گھر پہنچتے ہی گاڑی کو روکا۔ ملزمان نے سید احسن اور اس کے ساتھ گاڑی میں سوار اسد اعوان سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم چھیننے کے بعد دونوں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ واردات کے بعد راستے میں مظہر نامی شخص نے ملزم محمد بلال خان پراٹھا اور اس کے ساتھی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے بھی فائرنگ کر کے زخمی کردیااور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔ ملزم محمد بلال عرف پراٹھا اس واقعے کے بعد اسلام آباد فرارہو گیاتھا جسے واپسی پرگرفتار کیا گیاجبکہ ملزم بلال عرف پراٹھا کا دوسراساتھی تاحال مفرور ہے جسے گرفتار کر نے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے ۔تینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

B

مزید : صفحہ آخر