وزیر تعلیم سندھ کی فلمی انداز میں سکولوں کو وارننگ

وزیر تعلیم سندھ کی فلمی انداز میں سکولوں کو وارننگ

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر تعلیم سندھ "نائیک" بن گئے اور انیل کپور اسٹائل اپناتے ہوئے فیسوں میں کمی کے معاملے پر اسکولوں کو وارننگ دے دی۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ بھارتی اداکار انیل کپور کے فلم ’’نائیک‘‘ میں ادا کیے گئے کردار کے مداح نکلے۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید سردار شاہ نے کہا کہ جو اسکول سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فیسوں میں کمی نہیں کرے گا، میڈیا کے ہمراہ انیل کپور اسٹائل میں جا کر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کو فیس کم کرنے کے حکم کی تحریری کاپی نہیں ملی، جیسے ہی کاپی ملی تو میرا عہد ہے کہ نوٹیفکیشن نکال کر میڈیا کے ساتھ جا کر انیل کپور کی طرح قانون نہ ماننے والے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کروں گا۔

وزیر تعلیم

مزید : صفحہ آخر