کرپشن پر کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا،علی محمد خان

کرپشن پر کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا،علی محمد خان

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر پاکستان ) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور وزیراعظم شکایت سیل کے انچارج علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کادامن ہر قسم کرپشن سے بے داغ اور صاف ہے کرپشن پر کسی کو بھی این آر او نہیں دی جائے گی صحافی کے قلم سے دنیا میں انقلابات برپا ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کلب تخت بھائی میں نئی کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان اور اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا کر حق پر مبنی صحافت کرتے ہیں صحافی معاشرے کا دانشور طبقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 22 سال قبل کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھنے کا تہیہ کر رکھا تھا آج ان کی تمام تر توجہ ملک سے کرپشن ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے کیونکہ کرپشن کی وجہ سے ہمارے ملک کی جڑیں کمزور ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے بعد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے مین ملاکنڈ روڈ پر روڈ لائٹس تخت بھائی فلائی اوور کے ساتھ سروس روڈ کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میڈیا کلب کے چیئرمین حاجی ہدایت اللہ مہمند ،سینئر وائس چیئرمین اکبر خان یوسفزئی، وائس چیئرمین احمدزادہ مہمند، وائس چیئرمین دوم جاوید عالم، جنرل سیکرٹری امجد خان ،جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر جان عالم،انفارمیشن سیکرٹری عادل نیاز، آفس سیکرٹری حسن سید، رابطہ سیکرٹری امتیاز ٹکر، سینئرصحا فی حاجی وزیر زادہ امجد، ممبر ضلع کونسل سعید خان، موسیٰ خان،سعادت خان تاوانی، قیصر اقبال حسن زئی، کونسلر محمد کاشف ،ولی محمد ،کونسلر عرفان ،شیر رحمان، منیر، جمشیدخان ،نظام الدین، حکمت یار اورتخت بھائی پریس کلب کے چیئرمین حاجی حیات اللہ اختر بھی موجود تھے۔ انہوں نے تمام کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور منتخب عہدیداروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید : صفحہ آخر