80ہزار کا عمرہ پیکج ایک لاکھ 75ہزار سے 3لاکھ تک پہنچ گیا،ٹریول ایجنٹ مشکلات کا شکار

80ہزار کا عمرہ پیکج ایک لاکھ 75ہزار سے 3لاکھ تک پہنچ گیا،ٹریول ایجنٹ مشکلات کا ...

لاہور(رپورٹ ،ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ کاروبار کو نظر لگ گئی، دوسری دفعہ عمرہ کرنیوالوں پر دو ہزار ریال کی لازمی شرط ،بائیو میٹرک کی خواری ،ائیر لائنز کی مناپلی،مکہ مدینہ کے ہوٹلز پر ٹیکسز کے نفاذ نے ٹریول ٹریڈ اور عمرہ ٹریڈ کو بحران سے دو چار کر دیا ہے پاکستان میں 90فیصد اپنے خاندان میں جو بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرتے چلے آ رہے تھے اب دوسری دفعہ عمرہ ویزہ کے حصول کے لیے پیکیج کا آغاز 80ہزار سے ہوتا ہے ،دو ہزار ریال اور بائیو میٹرک کے لیے عمرہ پیکیج سے پہلے 80ہزار روپے ادا کرنا ہے ،10ہزار کا ویزہ ،70ہزار کی ٹکٹ ،اکانومی ہوٹلز بھی لیں تو 15ہزار روپے ادا کرنا پڑتے ہیں،اس طرح ایک لاکھ 75ہزار روپے دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں کو اکانومی پیکیج کے لیے دینا لازمی ہیں اگر 3سٹار4سٹار 5سٹار عمرہ کرنا ہے دوسری دفعہ کرنا ہے تو خود بخود عمرہ دو لاکھ سے 3لاکھ تک چلا جاتا ہے ،ہر آنے والے دن میں عمرہ کاروبار میں جاری بحران بڑھتا جار ہا ہے ،بڑے گروپوں کے ساتھ چھوٹے عمرہ گروپوں کو دفاتر کے اخراجات کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا ہے رپورٹ ہوا ہے گزشتہ سال تک پاکستان میں ہر ماہ دو درجن نئی ٹریول کمپنیاں بن رہی تھیں جو اس سال رک گئی ہیں ،بیشتر کمپنیاں حج کوٹہ کی امید کے ساتھ بنائی گئی تھیں حج کوٹہ نہ ملنے کی وجہ سے بیشتر کمپنیاں فروخت کے لیے مارکیٹ میں آ گئی ہیں،ٹریول ٹریڈ نے اخراجات کم کرنے کے لیے ڈاؤن سائزنگ شروع کر دی ہے جس سے سینکڑوں افراد بے روزگار ہونا شروع ہو گئے ہیں ٹریول ایجنٹ نے بھی متبادل کاروبار ڈھونڈنا شروع کر دئیے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر