عمرہ پیکیج کیلئے رجسٹرڈ کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے،وزارت مذہبی امور کی ہدایت

عمرہ پیکیج کیلئے رجسٹرڈ کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے،وزارت مذہبی امور کی ہدایت

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے ملک بھر سے عمرہ پر جانے والے افراد کو وزارت مذہبی امور سے رجسٹرڈ عمرہ آرگنائزر سے بکنگ کرانے کی ہدایت کر دی ،کہا گیا ہے کہ فراڈ سے بچنے کے لیے سستے عمرہ پیکج کے نام پر نان رجسٹرڈ کے ہاتھوں لٹنے سے بہتر ہے کہ وزارت اور ٹورازم سے رجسٹرڈ کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے ،عمرہ ویزہ کے لیے کم ازکم 8ماہ تک کار آمد پاسپورٹ ،اصل شناختی کارڈ ،4عدد 42353کی نیلی بیک گراؤنڈ والی فوٹو کے ساتھ قریبی اعتماد کے دفتر سے بائیو میٹرک کروا کر رجسٹرڈ عمرہ آرگنائزر کے پاس ویزہ کے لیے پاسپورٹ جمع کرائیں ،40سال سے کم عمر افراد محرم کے ساتھ جا سکتے ہیں ،18سال سے کم عمر بچہ والدین کے ساتھ جا سکتا ہے محرم نہیں بن سکتا ۔

مزید : صفحہ آخر