حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ،جاوید ہاشمی

حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ،جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ جتنا جلدی حل کرے بہتر ہو گا ،بلوچستان کے مسائل کا بات چیت سے ہی ممکن ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبدالروف مینگل نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی سے ملتان میں ملاقات کی، بلوچستان کی صورتحال،سیاسی اور مسنگ پرسنز کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، میر عبدالروف مینگل نے کہا بلوچستان کی صورتحال جوں کے توں ہے ، بلوچ مسنگ پرسنز کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں جبکہ روزگارکے فراہمی کیلئے ہزاروں خالی آسامیاں اعلانات کی حد تک محدود ہیں، مسلم لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اس کو سیاسی طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے سب سے پہلے بلوچ لاپتہ افراد کامسئلہ ہے اسے جتنی جلدی حل کی جائے بہتر ہے ، سابق حکومتیں بھی بلوچستان کی پسماندگی دورکرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، موجودہ وفاقی حکومت صوبے کے مسائل سمیت دیگر اہم معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے، بلوچستان کے مسائل کے حل میں صوبے کے عوام اور بی این پی کے موقف کی تائید کرتے رہے گے ۔
جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ آخر -