جرمنی کا پاکستان کیساتھ معاشی تعلقات کے فروغ اور ماحولیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا عندیہ

جرمنی کا پاکستان کیساتھ معاشی تعلقات کے فروغ اور ماحولیات کے شعبے میں تعاون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے رواں سال کے دوران پاکستان اور جرمنی کے مابین معاشی تعلقات کو فروغ دینے اور ماحولیات کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا عندیہ دیا ہے،پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے سوشل میڈیا کے ذریعے جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینا رواں سال میں انکی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ سال2019ء کے دوران وہ پاکستان کے مزید علاقوں کے دورے بھی کریں گے اور خوبصورت مقامات کی سیر کرنا انکی ترجیحات کا حصہ ہے۔مارٹن کوبلر نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ جرمنی اس سال ماحولیات کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کرے گا۔جرمنی کے سفیر کاکہنا ہے کہ اس سال دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور معاشی تعاون کو بڑھانا انکی ترجیحات کا حصہ ہے۔اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔واضح رہے کہ مارٹن کوبلر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی کمپین چلانے کی وجہ سے مشہور ہیں ۔
جرمنی

مزید :

صفحہ آخر -