کراچی، گلبائی میں فیکٹری کی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی، گلبائی میں فیکٹری کی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقے شیر شاہ گلبائی کے قریب کاغذ اور گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 4فائرٹینڈر نے جدوجہد کے بعد قابو پالیا ہے۔ فائریگیڈ حکام کے مطابق شیر شاہ میں گلبائی کے قریب کاغذ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگی، ابتدائی اطلاع پر ہی فائریگیڈ کی 4 گاڑیوں کو آگ بجھانے کے لئے روانہ کیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آدھے گھنٹے کی جدجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر