دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2019ء کا پہلا سورج گرہن دیکھا گیا

دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2019ء کا پہلا سورج گرہن دیکھا گیا

لاہور( این این آئی )دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2019ء کا پہلا سورج گرہن دیکھا گیا تاہم پاکستان میں اس کا نظارہ نہ کیا جا سکا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کے جزوی گرہن مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 34 منٹ سے شروع ہوا اور یہ گرہن 6 بجکر 41 منٹ کو اپنے عروج پر پہنچ گیا۔پاکستان میں ہونے والا جزوی سورج گرہن 8 بجکر 49 منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔بین الاقوامی ماہرین فلکیات کے مطابق سورج گرہن کا مکمل نظارہ شمال مشرقی ایشیا، شمالی پیسفک، روس، کوریا، تائی پے اور ٹوکیو سمیت دیگر ممالک میں کیا گیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کے سورج کے سامنے سے گزرنے کا منظر جاپان، جنوبی کوریا، شنگھائی اور روس کے مشرقی علاقوں میں واضح طور پر دیکھا گیا۔روس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 14 منٹ، جاپان میں 10 بج کر 05 منٹ، چین میں 8 بج کر 52 منٹ اور بھارت میں صبح 11 بجے سورج کو گرہن لگا۔

پہلا سورج گرہن

مزید : صفحہ آخر