بیماریوں کی تحقیق اورادویات کی تیاری کیلئے درخواست پروفاقی وزیرصحت، 11 رکنی خصوصی کمیٹی طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیماریوں کی تحقیق اورادویات کی تیاری کیلئے مفادعامہ کی درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی وزیرصحت سمیت 11 رکنی خصوصی کمیٹی کل اسلام آبادطلب کر لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سستاانجکشن بنانے پرسائنسدان ڈاکٹرریاض کی جدوجہدقابل ستائش ہے، ڈاکٹرریاض کیساتھ جوکچھ ہوااس پردکھ ہے۔ تکنیکی رکاوٹوں کوحل کرنے میں مددکریں گے، یوں سمجھیں کل ہم سب قیدہیں،مسئلے کوحل کرکے اٹھیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بیماریوں کی تحقیق اورادویات کی تیاری کیلئے مفادعامہ کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سستاانجکشن بنانے پرسائنسدان ڈاکٹرریاض کی جدوجہدقابل ستائش ہے، ڈاکٹرریاض کیساتھ جوکچھ ہوااس پردکھ ہے۔عدالت نے کہا کہ ڈاکٹرریاض نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اربوں روپے منافع پرہاتھ ڈالا، سی او ڈریپ نے کہا کہ مصنوعی جلدبارے تحقیق کیلئے کمیٹی تجویزکرچکے ہیں،حکومت نے کمیٹی کوباقاعدہ نوٹیفائی کرناہے۔عدالت نے وفاقی وزیرصحت سمیت 11 رکنی خصوصی کمیٹی کوآج اسلام ا?بادطلب کر لیا،عدالت نے صحت،خزانہ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکریٹریزکوپیش ہونیکاحکم دیدیا۔
کمیٹی طلب